راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کی اپیل پر ملک بھر میں باران رحمت پر بعد نماز جمعہ لیاقت باغ کی جامع مسجد میں شکرانے کے نوافل اور مزید بارشوں کیلئے نماز استسقا ادا کی گئی۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ باران رحمت برسنے پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ھے حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں جاری طویل خشک سالی کا خاتمہ ھوگیا راول ڈیم اور خانپور ڈیم کے پانی کے ذخیرے میں اضافے سے جڑواں شہروں میں پینے کے پانی کی فراھمی میں بہتری آۓ گی حالیہ بارشوں سے زیر زمین پانی میں بھی بہتری آئے گی .شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ پانی کو احتیاط سے استعمال کریں
