راولپنڈی(نیوز رپورٹر)جڑواں شہروں میں علیٰ الصبح سے رات گئے تک موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ترجمان واسا نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔ اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو ہے جڑواں شہروں میں مجموعی طور 60 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے سیدپور کے مقام پر 56 ملی میٹر ، گولڑہ 43 ملی میٹر، بوکڑہ 34 ملی میٹر، پی ایم ڈی 40 ملی میٹر، شمس آباد 31 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہےایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا نشیبی علاقوں کا دورہ ۔ نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کی .
منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصرف ہیں نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جاری ہے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 11.4 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 8.3 فٹ ہے کسی بھی قسم کی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔