ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ ملک قرآۃ العین کا رمضان بازار تلہ گنگ کا دورہ

تلہ گنگ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ قرآۃ العین ملک نے رمضان بازار تلہ گنگ کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ رانا صفدر شبیر ، چیف آفیسر ایم سی میاں انیس الرحمٰن بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کے لگے اسٹال کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے موقع پر موجود خریداروں سے بات چیت کی اور مسائل دریافت کئے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قرآۃ العین ملک نے کہا کہ سستا رمضان بازار میں سستی اور معیاری اشیاء دستیاب ہیں جن میں گھی،چینی،آٹا،دالیں،سبزیاں اور پھل وغیرہ عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں مل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ میں بھی مقررہ قیمت پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرگرم عمل ہیں ۔ عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کےلئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ۔