نگہبان رمضان پیکج کی رقوم میں کٹوتی کی بارے میں شکایت موصول ہونے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف کیش فرنچائزز کا دورہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال شہاب اسلم

چکوال(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال شہاب اسلم نے نگہبان رمضان پیکج کی رقوم میں کٹوتی کی بارے میں شکایت موصول ہونے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف کیش فرنچائزز کا دورہ کیا اور رقوم کی پوری ادائیگی کو موقع پر ملاحظہ کیا،انہوں نے تمام فرنچائز مالکان کو ہدایت کی کہ کسی قسم کی کٹوتی کی قطعاً اجازت نہ ہے،خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کیں کہ ایسے تمام مراکز کا دورہ کریں اور اگر کہیں کوئی خلاف ورزی پائی جائے تو مرتکب افراد کی خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،مزید برآں تمام رقم وصول کرنے والوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کو پوری رقم فراہم نہ کرے تو فوری طور پر آگاہ کریں