اس بار ڈینگی پر قابو پانے کے لیے قبل از وقت خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تا کہ ڈینگی سیزن کے عروج پر اس کے نقصانات سے بچا جا سکے ، ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رواں سال ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پیشگی اور بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے ڈینگی کی روک تھام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر واٹر سپلائی عزیز اللہ خان سمیت متعلقہ افسران اور عملہ شریک ہوئےاجلاس میں ایم ڈی واسا نے بتایا کہ اس بار ڈینگی پر قابو پانے کے لیے قبل از وقت خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تا کہ ڈینگی سیزن کے عروج پر اس کے نقصانات سے بچا جا سکے .

ایم ڈی واسا راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ واسا ایک اہم ادارہ ہے جو ڈینگی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے واسا کی بنیادی ذمہ داریوں میں کھڑے پانی کی نکاسی ، ڈینگی DVRs کی موثر نگرانی، dengue Hotspots کا تعین اور موثر نگرانی کرنا شامل ہیں اجلاس میں ایم ڈی واسا نے خصوصی ہدایت کیں کہ واسا کی تمام تنصیبات بشمول ہیڈ آفس اور تمام فیلڈ آفسز کی خصوصی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کو ہر ممکن طریقے سے کنٹرول کیا جائے۔ ٹیوب ویلز ، منی فلٹریشن پلانٹس، والو چیمبرز ، سیوریج لائنؤں کی صفائی پر زور دیا ہے ایم ڈی واسا نے تمام فیلڈ افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ کھڑے پانی کی نکاسی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور ایسی تمام شکایات کا فوری حل کیا جائے .

ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹر واٹر سپلائی کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ وہ فیلڈ آفسز کے دورے کر کے موثر نگرانی کریں اور غفلت برتنے والے افسران اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ایم ڈی واسا راولپنڈی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈینگی کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مچھروں کی افزائش کو کنٹرول کرنا نہایت ضروری ہے عوام اس مہم میں واسا راولپنڈی اور حکومت پنجاب کا ساتھ دیں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے اور معاشرے کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے .