پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا کلین اینڈ گرین مشن سید پور روڈ کی تزین و آرائش کا کام جاری،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا کلین اینڈ گرین مشن پر تیزی سے جاری،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر سید پور روڈ راولپنڈی کی تزین و آرائش کا کام جاری،سید پور روڈ کے گرین ایریاز پر خوش رنگ پھول پودے کاشت کیے گئے،اس کے علاوہ پودوں کی نگہداشت کا کام بھی جاری ہےاحمد حسن رانجھا کی ہدایات پر سید پور روڈ کے چوک چوراہوں پر پھولوں کے خوبصورت گلدان اور خوشنما پودوں کی چھوٹی کیاریاں بھی تیار کی گئی ہیں .

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،پی ایچ اے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے،پنجاب حکومت کے مشن کے مطابق شہر میں ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے کلین اینڈ گرین مشن پر کام تیزی سے جاری ہے.

راولپنڈی شہر کو پنجاب کا سب سے خوبصورت شہر بنائیں گے،چاہتے ہیں عوام سرسبز فضا میں سانس لیں،احمد حسن رانجھا کا مزید کہنا تھا عوام سے امید کرتے ہیں کہ پی ایچ اے کہ اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔