چکوال(نیوز رپورٹر)ہیلپنگ ہینڈ چکوال کی طرف سے ارفن بچوں کی اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام نجی میرج ہال تلہ گنگ روڈ چکوال میں منعقد کیا گیا جس میں پروجیکٹ آفسیر سید عیاض رحمان شاہ شہزاد ملک زونل ہیڈ ندیم ملک ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سی پی آر سی منیجر اور کنڑی ہیڈ بھی موجود تھے جبکہ چکوال پریس کلب رجسٹرڈ کے سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر نائب صدر راجہ افتخار احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی تفصیلات کے مطابق ہیلپنگ ہینڈ چکوال کی طرف سے ارفن بچوں کی اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام نجی میرج ہال تلہ گنگ روڈ چکوال میں منعقد کیا گیا جس میں پروجیکٹ آفسیر سید عیاض رحمان شاہ ندیم ملک ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سی پی آر سی منیجر جبکہ کنٹری ہیڈ بھی موجود تھے چکوال پریس کلب رجسٹرڈ کے سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر نائب صدر راجہ افتخار احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی .
اس موقع پر سیکرٹری جنرل چکوال پریس کلب ذوالفقار میر نائب صدر راجہ افتخار احمد کے ہاتھوں ارفن بچوں کو عید کے کپڑے اور گفٹ دلوائے گئے پروجیکٹ آفسیر سید عیاض الرحمن شاہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو میں بتایا کہ ہر سال 200 سے زیادہ بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کیے جاتے ہیں جبکہ عید قربان پر 6 سے سات جانور قربانی کیے جاتے ہیں اور تمام بچوں کے گھروں میں گوشت تقسیم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ بچوں کو ہنر مند بنانے کے لیے بھی مختلف پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہےیہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہیلپنگ ہینڈ پاکستان ملک بھر میں مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے اور بالخصوص روزانہ سینکٹروں مریضوں جن میں بچے جوان بوڑھے اور خواتین شامل ہوتی ہیں انہیں علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے ضلع چکوال میں ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی نگرانی روزانہ سینکٹروں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.