راولپنڈی(نیوز رپورٹر)موسم بہار کے پیش نظر راولپنڈی کے پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرایش کے کام کا آغاز کر دیا گیا اور اس حوالے سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈائیریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ موسم بہار کے پیش نظر راولپنڈی کے پارکس کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت پارکس کی راہداریوں اور پھولوں اور پودوں اور گراس کی سجاوٹ کو یقینی بنانے کے پی ایچ اے سٹاف اپنی زمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دے رہا ہے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی کے شہریوں کو بھر پور تفریح سہولیات پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔
انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے پارکس موسم بہار کے پیش نظر ملک بھر میں خصوصی شہرت رکھتے ہیں اور پی ایچ اے شہریوں کو دستیاب وسائل میں بہترین تفریحی سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں ہی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق پی ایچ اے شہریوں کے لیے تفریحی اور کھیل کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات یقینی بنائے ہوئے ہے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیل کر سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے پی ایچ اے کی جانب سے رمضان کرکٹ کپ کا انعقاد جاری ہے اور پی ایچ اے پوٹھوہار گراؤنڈ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے ممتاز ٹیموں کے میچز ہو رہے ہیں۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے کھیل کی سرگرمیوں اور تفریحی سہولیات کو یقینی بنائیں ہوئے ہیں۔