چکوال(نیوز رپورٹر) معروف صحافی و انٹرنیشنل شاعر سینئر نائب صدر چکوال پریس کلب رجسٹرڈ ملک صفی الدین صفی نے اپنے خاص دوستوں کے اعزاز میں بسم اللّٰہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پنڈی روڈ پر پر تکلف افطار بوفے ڈنر کا اہتمام کیا تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و انٹرنیشنل شاعر سینئر نائب صدر چکوال پریس کلب رجسٹرڈ ملک صفی الدین صفی نے اپنے خاص دوستوں کے اعزاز میں بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پنڈی روڈ پر تکلف افطار بوفے ڈنر کا اہتمام کیا .
افطار بوفے ڈنر میں چیئرمین چکوال پریس کلب رجسٹرڈ خواجہ بابر سلیم محمود صدر محمد خان عاقل سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع چکوال شفیق ملک سینئر وائس چیئرمین فخر محمود مرزا نائب صدر راجہ افتخار احمد چیئرمین ترجمان کیمٹی مہران ظفر ملک آفس سیکرٹری شفقت یزدانی چیئرمین عوامی پریس کلب ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری وائس چیئرمین ممتاز احمد راجپوت نواب خان چوہدری افراسیاب کہوٹ سہیل وقار کھنوال پیر امجد شاہ کھنوال سید آمان حیدر شاہ سید فیضان حیدر شاہ معروف سماجی شخصیت راجہ وسیم عرف راجو چاند رفاقت حسین ملک صہیب صفی جبکہ اس موقع پر گزشتہ دنوں شادی کا نیا سفر شروع کرنے والے دولہا ملک محمد علی صفی بھی موجود تھے
افطاری کے بعد کالم نگار راجہ افتخار احمد نے دعا کروائی اور تمام دوستوں نے ملک صفی الدین صفی سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے دوستوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیااس موقع پر مہمانوں نے ممتاز احمد راجپوت کی بہترین انتظامات کرنے پر تعریف کی اور بسم اللّٰہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ کو چکوال کا بہترین بوفے قرار دیا.