راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے باقاعدگی سے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر راولپنڈی میں راشد منہاس روڈ کی گرین بیلٹس اور روڈ کے دونوں اطراف خوبصورت اور دیدہ زیب پھول پودے لگا دئیے گئے جو انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں،راشد منہاس روڈ پر پی ایچ اے کی جانب سے پھولوں،پودوں کی نگہداشت کا کام بھی باقاعدگی سے جاری ہے.
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پی ایچ اے راولپنڈی کی مشترکہ کوششوں سے شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے لیے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
احمد حسن رانجھا نے واضح کیا کہ راولپنڈی شہر کی شاہراہوں کو دیدہ زیب پھولوں اور پودوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے،پی ایچ اے عوام کو سرسبز اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔