راولپنڈی(نیوز رپورٹر)21 مارچ عالمی یوم جنگلات کے موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایات اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق واسا راولپنڈی نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژنPlant for Pakistan “درخت لگائیں پاکستان کے لیے” مہم کا آغاز پنجاب بھر میں کیا گیا ہے واسا راولپنڈی “درخت لگائیں پاکستان کیلئے مہم” کو کامیاب بنانے کے لیے اس میں بھرپور شرکت کر رہا ہے یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے واسا ہیڈ کوارٹر بلڈنگ میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے موقع پر کہی اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد عمر فاروق سمیت دیگر عملے و افسران نے شرکت کی.
ایم ڈی واسا نے اس موقع پر عزم کا اظہار کیا کہ واسا راولپنڈی حکومت پنجاب کی اس مہم میں بھرپور شرکت کرے گا اس سلسلے میں ایک مکمل اور جامع پروگرام ترتیب دیا گیا جس کے مطابق واسا ہیڈ آفس سمیت تمام فیلڈ آفسز ، ٹیوب ویلز ، فلٹریشن پلانٹس ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گورکھپور ، چہان ڈیم سائٹ اور فلٹریشن پلانٹ کالونی میں پودے لگائے جائیں گے مہم کا باقاعدہ آغاز واسا ہیڈ آفس کے ساتھ ساتھ جہان ڈیم سائٹ پر پودے لگا کر کیا گیا ہے۔ چہان ڈیم سائٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز نے بھی اس مہم میں شرکت کی ہے۔ اور مہم کے پہلے دن 100 سے زائد پودے لگانے کے حدف کو کامیابی سے مکمل کیا گی ہے۔ یہ مہم آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا نے مزید کہا ہے کہ درخت لگانا ماحول کو صاف رکھنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے اور آنے والی نسلوں کو محفوظ اور بہتر ماحول دینے کے لیے ازحد ضروری ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے ہمارے ماحول پر گہرا اثر ہوا ہے۔ خشک سالی اور بے موسمی بارشوں کیوجہ سے بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔ان مسائل سے نپٹنے کیلئے ہمیں مل کر اس مہم کو کامیاب کر نے کیلئے کوشش کرنی چاہیے ایم ڈی واسا راولپنڈی نے عوام بالخصوص طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ خود بھی پودے لگائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال بھی کریں.