راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے خیابانِ سرسید میں ڈاکٹر عبد القدیر خان پارک کا دورہ کیا ،صفائی ہارٹیکلچر،سجاوٹ اور سیکورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا ، اس موقع پر انہوں نے پارک کے عملہ کو صفائی،سجاوٹ اور سیکیورٹی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی نے پارک میں لائٹس اور دیگر تفریحی سہولیات کی فراہمی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی بہترین تفریح کی سہولیات کی فراہمی پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے ، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ پارکوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے جائیں .
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے پارکوں میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دیں،انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی کو سرسبز بنانا،عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.