راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ، خوبصورتی اور عوام کو بہترین تفریحی اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے نے راول پارک کی تزین و آرائش کا کام سرانجام دیا ہے،راول پارک میں رنگ برنگے پھول پودوں کی بہار کا سا سماں دکھائی دیتا ہے،جس سے پارک کے حسن میں اضافہ ہوا ہے،سجاوٹ،دل کو موہ لینے والے خوبصورت پھول اور سرسبز مناظر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں،عوام جوک در جوک راول پارک کا رُخ کرتے ہیں،اور بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں.
پی ایچ اے کی جانب سے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راول پارک میں بہترین سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں،تاکہ پارک میں تفریح کے لئے آنے والے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر سکیں،اس کے علاوہ پی ایچ اے کا عملہ نہایت مستعدی سے ہارٹیکلچر کا کام اور پھول پودوں کی نگہداشت کا کام بھی سرانجام دے رہا ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور تفریح کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،راولپنڈی کو خوبصورت اور سر سبز بنانے اور عوام کو ایک اچھا تفریحی ماحول فراہم کرنے کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے مزید کہا کہ پارکس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے پی ایچ اے کا عملہ لگن اور محنت سے کام کر رہا ہے چاہتے ہیں کہ عوام کو صحت مند ماحول فراہم کریں،انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق راولپنڈی شہر میں بھرپور شجرکاری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے جس سے ہم محولیاتی آلودگی کو کم کریں گے.