راولپنڈی(نیوز رپورٹر)وزیر برائے ہاوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ بلال یاسین کی ہدایت پر واسا راولپنڈی نے مو سم گرما میں پینے کے صاف ہانی کی بلا تعطل فرہمی کیلئے جامع حکمت عملی تیا ر کی ہے۔ منیجنگ ڈائر یکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ موسم میں اچانک تبدیلی اور ہیٹ ویو کی وجہ سے پانی کی ڈیمانڈ اضا فہ ہوا ہے ، واسا راولپنڈی شہریوں کو 5 کروڑ 10 لاکھ گیلن یومیہ پانی فراہم کر رہا ہے جبکہ ضرورت 7 کروڑ گیلن یومیہ ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں پانی کی قلت کو پورا کر نے کیلئے ٹیوب ویلوں کے چلانے کے دورانیہ میں اضافہ کیا گیا ہےسسٹم میں پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے لیکیجز کو ختم کرنے اور تمام علاقوں میں یکساں سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ٹیوب ویلوں کے شیڈول بجلی کی فراہمی سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے عوام الناس کو بھی اب اپنے رویوں میں تبدیلی لا کر پانی بچانے میں واسا کی مدد کریں ، پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں معزز عدالت کے حکم کے مطابق گھریلو صارفین کو پانی کے ضیاع پر 10000 اور کمرشل صارفین کو پانی کے ضیاع پر 20000 کے چالان کیے جارہے ہیں صارفین کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیکئے لوگوں کو پانی کو گھروں کی ٹینکیوں میں محفوظ بنانے کے متعلق آگہی فراہم کی جا رہی ہے.