راشد منہاس روڈ سمیت مری روڈ پر مختلف سیکٹر کی گرین بیلٹس موسمی رنگ برنگے پھولوں سے سجاوٹ،ہارٹیکلچر کا شاندار کام،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی شہر کی سجاوٹ،خوبصورتی کو بڑھانے اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، راشد منہاس روڈ،مریڑ چوک سمیت مری روڈ کے تمام سیکٹرز کی گرین بیلٹس موسم کی مناسبت سے رنگ برنگے پھولوں سے آراستہ کی گئی ہیں،راشد منہاس روڈ پر شاندار ہارٹیکلچر کا کام سرانجام دیا گیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافے اور سجاوٹ کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،مری روڈ کے مختلف سیکٹرز پر صدر سے لے کر فیض آباد تک پی ایچ اے کی جانب سے موسم کی مناسبت سے رنگ برنگے پھولوں سے مزین اور آراستہ کیا جا رہا ہے.

موسمی پھولوں کو انتہائی خوب صورت انداز میں سجایا گیا ہے جس سے شہرِ راولپنڈی کی خوبصورتی کئی گنا بڑھ گئی ہے،سرسبز ماحول میں بھی مزید بہتری آئی ہے،عوام کو ایک خوبصورت اور سرسبز ماحول کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے موسم کی مناسبت اور شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کے لئے رنگ برنگے پھولوں کی سجاوٹ کے اقدامات کر رہا ہے، شہر کے پارکوں اور چوراہوں کی رنگ برنگے پھولوں سے سجاوٹ کر کے خوبصورت بنا رہا ہے.

انھوں نے کہا کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس پر موسمی پھول لگانے کے ساتھ ساتھ پلانٹرز بھی نصب کر رہے ہیں،جس سے سرسبز ماحول برقرار رہے گا اور خوبصورتی میں اضافہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں اور پارکس کی خوبصورتی اور صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،تاکہ عوام کو ایک سرسبز ماحول فراہم کیا جا سکے.