جلالپور پیروالہ(سٹاف رپورٹر) معروف روحانی بزرگ سید محمد انور علی شاہ قندھاری کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ، دو روزہ عرس کی تقریبات کا افتتاح وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے مزار شریف پر چادر پوشی سے کیا، ریاض حسین پیرزادہ نے کہا دیہاتی میلے بڑے عرصہ بعد پنجاب گورنمنٹ کی خصوصی توجہ سے شروع ہوئے ہیں ، جلالپور پیر والہ ۔پاکستان میں دہشت گردی ختم اور حالات بہتر ہو رہے ہیں.
انہوں نے کہا جلالپور پیر والہ ۔ یہ بہت خوش آئیند ہے کہ عرصہ بعد ملک میں ثقافتی پروگرام اور کھیلوں کے سلسلے شروع ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشکور ہوں کہ وہ عوام کے تفریحی پروگراموں کی سرپرستی بھی کر رہی ہیں ،عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہو رہی ھے.