گورکھپور نرسری کا راولپنڈی کو سرسبز بنانے میں کلیدی کردار.ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے پی ایچ اے گورکھپور نرسری کا دورہ کیا، نرسری میں مختلف اقسام کے پودوں اور موسمی پھولوں کی افزائش کے حوالے سے مختلف سیکشنز کا تفصیلی جائزہ لیا،گورکھپور نرسری راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ کے قریب ایک ہزار کنال کے رقبے پر محیط ہے، جہاں سے راولپنڈی کے پارکس، گرین بیلٹس کو موسمی پھولوں اور پودوں کی فراہمی کامیابی سے یقینی بنائی جا رہی ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے نرسری کے دورے کے دوران پودوں پھولوں کی افزائش کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس ضمن میں مزید بہتری لانے کے لئے متعلقہ عملے کو خصوصی ہدایات بھی دیں،
انکا کہنا تھا کہ گورکھپور نرسری بڑی تعداد میں پودوں کی تیاری کیساتھ راولپنڈی شہر کو سرسبز رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے.

احمد حسن رانجھا نے مزید کہا کہ گورکھپور نرسری سے راولپنڈی شہر میں شجرکاری کے مقاصد کو بھی پورا کیا جا رہا ہے،اس نرسری میں زیرِ افزائش پھول اور پودے شہر کی خوبصورتی اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ گورکھپور نرسری میں شہریوں کو پودوں کی افزائش اور گھریلو باغبانی کیلئے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،گورکھپور نرسری کا شمار پنجاب کی بڑی نرسریز میں ہوتا ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ گورکھپور نرسری راولپنڈی ڈویژن میں شجرکاری مہم کے اہداف حاصل کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا گورکھپور نرسری میں پھول پودوں کی افزائش پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں.

انھوں نے کہا کہ گورکھپور نرسری سے راولپنڈی کے پارکس کو پودوں، گراس اور پھولوں کی پنیری فراہم کی جاتی ہے جس سے پی ایچ اے پودوں کی دستیابی میں خود کفیل ہو چکا یے،گورکھپور نرسری میں تمام اقسام کے پھول اور پودے موجود ہیں،اس کے علاوہ گورکھپور نرسری میں گلاب کے پھولوں کی مختلف اقسام بڑے پیمانے پر کاشت کی گئی ہے،جن کی افزائش کا عمل تیزی سے جاری ہے ،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی کو خوبصورت، سرسبز بنانے اور ماحول دوست سہولیات فراہم کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.