گلزارِ قائد میں رمضان پارک کو سرسبز پودوں اور خوبصورت پھولوں سے سجا دیا گیا،،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور پارکوں کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے حوالے سے خصوصی اقدامات جاری و ساری ہیں،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے نے گلزارِ قائد میں رمضان پارک کی تزین و آرائش اور سجاوٹ کا کام سرانجام دیا ہے.

رمضان پارک میں رنگ برنگے پھول اور سرسبز پودوں کی بہار ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے،جس سے پارک کے حسن اور تازگی میں اضافہ ہوا ہے،عوام کی جانب سے پارک کی خوبصورتی اور شاندار ہارٹیکلچر کے کام کو خوب سراہا گیا ہے،پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق پی ایچ اے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، فیملیز،بچے اور تمام عمر کے افراد جب رمضان پارک کا رُخ کرتے ہیں تو خوب لطف اندوز ہوتے ہیں.

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر رمضان پارک میں بہترین سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں،پارک کی صاف صفائی کا بھی مکمل خیال رکھا جاتا ہے،پی ایچ اے راولپنڈی عوام سے بھی التماس کرتی ہے کہ اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھا جائے،اس کے علاوہ پی ایچ اے کا عملہ نہایت محنت سے ہارٹیکلچر کا کام اور پھول پودوں کی نگہداشت کا کام بھی سرانجام دے رہا ہے،پی ایچ اے راولپنڈی عوام کو سرسبز ماحول کی فراہمی اور بہترین تفریحی ماحول کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گا.