راولپنڈی(نیوز رپورٹر)بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونیوالے حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر پاکستانی مسیحی قوم میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ پاکستان کی تمام اقوام اپنی حکومت اور مسلح فورسز کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔پاک فوج اور ایئرفورس کی بہادری، حکمت عملی اور ماہرانہ صلاحیت سے دشمن کو نہ صرف منہ کی کھانی پڑ رہی ہے بلکہ اسووقت بھارت کو سمجھ نہیں آرہی ہے اپنی جان کس طرح بچائے۔
مودی سرکاربین الاقوامی سطح پر بھی بری طرح بدنام ہوچکی ہے اور اسوقت عالمی برادری مودی کے دہشت زدہ ذہن سے مکمل طور پر واقف ہوچکی ہے۔ پاکستانی فورسز بھارت سے معصوم شہریوں کا بدلہ لینے کااپنا حق محفوظ رکھتی ہے اور پاکستان قوم یہ جانتی ہے جب مناسب وقت، مناسب جگہ کا انتخابات کیا جائیگا تو بھارت کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں دیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا اپنی عوام کو گمراہ کر نے کیلئے جھوٹی اور بے بنیاد رپوٹنگ کررہا ہے جس سے عالمی برادی بھی بخوبی آگاہ ہے۔ پاکستان شاہینوں نے جس طرح بھارتی جہازوں کا شکار کیااس سے بھارت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔
پاکستانی ایئرفورس کپتان مسیحی نوجوان کامران بشیر اور دیگر ایئرفورس کے جوان مسیحی قوم کے فخر ہونے کیساتھ ساتھ پوری قوم کے ہیرو ہے۔ قوم پاکستان فورسز کیساتھ کھڑی ہے۔ مظاہرے کے دوران لیاقت باغ پاک فوج ذندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین آئی ایف جی ایف پاکستان پاسٹر جسٹن جاوید نے گزشتہ روز راولپنڈی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی جانب سے پاکستان کی سولین آبادی کو نشانہ بنانے کیخلاف ہونیوالی پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آئی ایف جی ایف کے جڑواں شہروں کے پاسٹر پاسٹر ڈاکٹر عارف راجپوت، پاسٹر گلریز، پاسٹر فرینک، پاسٹر ذوالفقار، پاسٹر عدنان پیٹر، پاسٹر عمران اعجاز، پاسٹر سہیل، پاسٹر صابر، پاسٹر، دانیال، پاسٹر الیاس خان، پاسٹرمنور، پاسٹرسمیت خواتین و مردوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مظاہرے کے دوران مختلف چرچز سے تعلق رکھنے والے پاسٹرز کا کہنا تھا کہ مسیحی قوم 65اور 71میں بھی فوج کیساتھ کھڑی تھی اور آج بھی اپنی فورسز کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس مرتبہ اتنی شرمناک شکست ہوگی کہ بھارت کو 65اور 71بھی بھول جائیگا۔