ہماری افواج کا حوصلہ اور عزم کسی سے کم نہیں ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں!” محمد حنیف عباسی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزارت ریلوے میں کاروباری کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ ایک جذباتی اور اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیر نے کہا، “ہماری افواج کا حوصلہ اور عزم کسی سے کم نہیں۔ ان کے ہر اقدام کے پیچھے پاکستان کی عزت اور سرحدوں کا دفاع ہے، اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں!”یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتوار کو راولپنڈی میں “پاکستان زندہ آباد ریلی” نکالی جائے گی، جو نہ صرف ایک احتجاجی مظاہرہ ہوگا، بلکہ ہمارے اتحاد، ہمارے عزم، اور ہمارے وطن سے محبت کا علامتی نشان بھی ہوگا۔

وزیر نے کہا: “یہ ریلی صرف ایک جماعت یا فرد کا مسئلہ نہیں، یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ ہم سب اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ ہیں، جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ان کی قربانیوں کا بدلہ صرف اور صرف ہمارا عزم ہی ہو سکتا ہے۔”یہ ریلی ایک طاقتور پیغام ہو گی — پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، اور ہمارا عزم کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والا نہیں۔ “ہماری فوج نے آج بھارت کے غرور کو چکنا چور کر دیا۔ ہمارے JF-17 تھنڈرز نے انڈیا میں قہر برپا کر دیا، اور بھارت کا S-400 دفاعی نظام تباہ کر دیا۔ ہم اپنے دفاع میں کسی سے کم نہیں!”وزیر حنیف عباسی نے تمام کاروباری رہنماؤں اور عوام سے درخواست کی کہ وہ پاکستان زندہ آباد ریلی میں بھرپور شرکت کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہم سب ایک ہیں، اور پاکستان کی عظمت کا دفاع ہم سب کا فرض ہے۔

“آج ہمیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے، ہمیں اس ریلی میں شریک ہو کر پاکستان کی قوت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے!” وزیر نے کہا۔شرکاء نے یک آواز ہو کر نعرے لگائے: “پاکستان زندہ باد!”، “پاکستان کی فوج پائِندہ باد!”آئیے، ہم سب اس ریلی میں شریک ہو کر اپنے پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک مضبوط، متحد اور طاقتور قوم کے طور پر پیش کریں ، پاکستان زندہ باد! پاکستان کی فوج پائِندہ باد.