آپریشن بنیان مرصوص کی کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد آپریشن بنیان مرصوص سے بھارتی بالادستی کا خواب چکنا چور ہو گیا . مینجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)واسا راولپنڈی کے زیر اہتمام یوم تشکر ریلی ایم ڈی واسا اور افسران عملے کی بھرپور شرکت کی مینجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد آپریشن بنیان مرصوص سے بھارتی بالادستی کا خواب چکنا چور ہو گیا اور پاکستان زندہ باد پاک افواج زندہ باد کا نعرہ لگایا .

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے اپنا کردار ادا کرے آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا یوم تشکر اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے دفاع وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔