اٹک(سٹا ف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کی تحصیل فتح جنگ میں بھارتی ڈرون سے شہید محبوب الہٰی کے گاؤں جبی آمد ، اسٹیشن کمانڈر اٹک برگیڈیر عدنان، وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک اور سابق ایم پی اے سردار افتخار وزیر مملکت کے ہمراہ تھےحکومت پاکستان کے وفد نے شہید کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا، قبر پر پھول چڑھائے، شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی .
بلال اظہر کیانی کی قیادت میں وفد نے شہید کے اہل خانہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا انہوں نے کہا قوم شہید محبوب الہٰی اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں میں شہید محبوب الہٰی سمیت تمام شہدا کے اہل خانہ اور بچوں کی تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، بلال اظہر کیانی کی شہید کے اہل خانہ سے گفتگو .
بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جہاں مساجد شہید ہوئی ہیں یا شہدا کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے حکومت اس کو تعمیر کرے گی وطن کے لئے قربانی دینے والوں کے اہل خانہ کی خدمت کی ذمہ داری ریاست پاکستان اور ہم نبھائیں گے اللہ تعالیٰ کے کرم اور قیادت و افواج کی قابلیت اور قومی یکجہتی سے قوم کو فتح ملی پاکستان نے ثابت کیا کہ اپنا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ثابت کردیا کہ خطے میں امن و ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن یہ امن کی خواہش ہماری کمزوری نہیں شہید کے اہل خانہ نے وزیراعظم اور ان کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا شہید کے اہل خانہ نے کہا پاکستان کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں .