گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی

لاہور(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی ۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر پورے پنجاب میں فوری نافذ العمل ہوں گے۔ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق سردار سلیم حیدر خان نے تھیلیسیمیا پریونشن بل 2025کی منظوری دی ۔اس قانون سازی کا مقصد تھیلیسیمیا اور متعلقہ جینیاتی امراض کا جلد پتہ لگانا، روک تھام اور انتظام صحت کے نظام پر ان کا بوجھ کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے پنجاب ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025کی منظوری دی ۔گورنر پنجاب نے نیکسس یونیورسٹی، سیالکوٹ بل 2025کی منظوری دی ۔گورنر پنجاب نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025کی بھی منظوری دی ۔ مزیدبراں گورنر پنجاب نے نیکسٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025کی منظوری دی۔

گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف وائٹ راک بل 2025کی منظوری دی۔انہوں نے پنجاب سپاٹیئل پلاننگ اتھارٹی بل 2025اس کا اطلاق پورے پنجاب میں ہو گا، بشرطیکہ حکومت، سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے، کسی مخصوص علاقے میں ایکٹ کے اطلاق سے مستثنیٰ ہو۔انہوں نے پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025کی بھی منظوری دی ۔ گورنر پنجاب نے فنانس ترمیمی بل 2025کی منظوری دے دی۔