محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود انڈر پاس کمیٹی چوک اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر 14 ملی میٹر گولڑہ کے مقام پر 7 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 5 شمس آباد پر 4 ملی میٹر جبکہ کچہری 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے حالیہ بارشوں سے ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہونے کی امید ہے جس سے خشک سالی کا خاتمہ ہوگا.

انہوں نے کہا کہ بارشوں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں.