ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا چاندنی چوک کا دورہ،بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ،

راولپنڈی(سٹا ف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے چاندنی چوک کا خصوصی دورہ کیا،ہارٹیکلچر اور بیوٹیفکیشن کے جاری کام کا جائزہ لیا،دورے کے دوران ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی نے چاندنی چوک فلائی اوور کے نیچے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور سائٹ کی خوبصورتی کو بہتر بنانے اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنےکے لیے متعلقہ عملے کو خصوصی ہدایات دیں،اس سے قبل ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ چاندنی چوک کا دورہ کیا اور ڈی سی راولپنڈی کو چاندنی چوک کے بیوٹیفیکیشن اپ لفٹ پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف بھی کیا.

پی ایچ اے راولپنڈی کی شہر کی خوبصورتی کو نکھارنے کی خصوصی کاوشوں کا مقصد شہر میں ایک صحت افزا اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا ہے،ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے عوام کو شعور دینا ہے،اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہترین تفریحی،سرسبز اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا بھی پی ایچ اے کی ترجیحات میں شامل ہےڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے چاندنی چوک پر ہارٹیکلچر کے کام کو مزید موثر بنانے،سرسبز ماحول کو فروغ دینے اور چوک کی خوبصورتی کو نکھارنے کے حوالے سے عملے کو خصوصی ہدایات دی ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں راولپنڈی کی عوام کو ایک خوبصورت اور سر سبز ماحول فراہم کیا جائے،راولپنڈی کو پنجاب کا سب سے خوبصورت شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں،شجرکاری اور سر سبز پودوں کی اہمیت کو اجاگر کر کے موسم کی شدت کے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا شہر کی خوبصورتی اور سر سبز ماحول کو برقرار رکھنے میں عوام کا تعاون چاہتے ہیں.