راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025ء انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات ڈویژنل لیول پرراولپنڈی میں کھیلوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صو بائی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھو کھو کی ہدایت پر یکم جون سے پانچ جون تک راولپنڈی ڈویژن میں بیڈمنٹن،کبڈی اور مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری رہیں گے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے سپورٹس کمپلکس لیاقت باغ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شارٹ کھیل کر بیڈمنٹن مقابلوں کا افتتاح کیا۔اس مو قع پر ڈویژ نل سپورٹس آفیسر وحید احمدڈسٹرکٹ سپورٹس آفسر شمس توحید عباسی نے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان کا شاندار استقبال کیا۔
کھیلوں کی افتتاحی تقریب بیڈمنٹن کے مقابلہ جات کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثافت پنجاب نے کہا کہ کھیلوں کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ذہنی و جسما نی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ ایسی سرگر میاں اپنے ہونہار نو جوانوں، مرد و خواتین کی نشوونما اوراچھی صحت کی ضامن ہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے کھیل کو خوب سراہا اور کہا کہ آج اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کا جمع ہو نا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے کھیلتا پنجاب آگے بڑھتا پنجاب کے ویژن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں لانے میں کامیاب ہو چکی ہیں اور آئندہ آنے والے وقت میں پنجاب کے نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔کھیلوں کے مقابلہ جات میں مختلف اضلاع ڈسٹرکٹ اٹک چکوال جہلم اور راولپنڈی کی بیڈ منٹن کی ٹیموں نے حصہ لیااور آخر میں ٹیموں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائی۔