ملتان (سٹاف رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق اب ستھرا پنجاب مہم میں ریلوے اسٹیشنز کو بھی شامل کر لیا گیا ہے اس حوالے سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ریلوے ملتان ڈویژن حکام کے درمیان ایم او یو سائن کر لیا گیا ہے اس موقع پر سی او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اب 24 گھنٹے پلیٹ فارم واش روم اور ریلوے اسٹیشنز کو مکمل صاف ستھرا رکھے گا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جنیٹوریل اور ہاؤس کیپنگ سمیت ان ڈور سروسز فراہم کرنے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ نے کہا کہ ملتان اور خانیوال ریلوے اسٹیشن کی صفائی کا ذمہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپ دیا ہے.
ریلویز کی واشنگ لائن بھی صاف کی جائیں گی ادھر ترجمان ریلوے ملتان ڈویژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ویژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملتان ریلوے اسٹیشن ،ملتان واشنگ لائن اور خانیوال ریلوے اسٹیشن پر صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے اب ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا جا چکا ہے ، ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان ذوالفقار علی شیخ اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا اس موقع پر میاں راشد اقبال چئیر مین ملتان ویسٹ میجنمنٹ کمپنی ، انوار الحق ڈویژنل آپریشنل مینیجر ، آصف شبیر ہیڈ آف پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹس ، ایم ایس ریلوے ہسپتال میڈم ڈاکٹر ماہ منیر اعوان، ڈی ایم او ڈاکٹر سید عبد السمیع اور ڈی ٹی او رضوان خالد موجود تھے.