عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو بلا تعطیل پانی و سیوریج کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار.ایم ڈی واسا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو بلا تعطیل پانی و سیوریج کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار۔ عید پر فیلڈ اسٹاف ڈیوٹی پر مو جود ہوگا۔ یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے عیدالاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے بعد کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد عمر فاروق, ڈائریکٹر واٹر سپلائی عزیز اللہ خان, ڈائریکٹر سیوریج سعدون بسرا و دیگر افسران نے شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹیوب ویل خراب ہونے کی صورت میں چوبیس گھنٹے میں بحالی کوممکن بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں اضافی موٹروں اور پمپس کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سیوریج اسٹاف کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ عید کے دن اہم مساجد اور عید گاہوں کا دورہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سیوریج لائنیں صاف ہوں کوئی بھی گٹر ابل نہ رہا ہو اور کوئی بھی مین ہول ڈھکن کے بغیر نہ ہو۔ اس سلسلے میں فیلڈ اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

عید کی چھٹیوں کے دوران واٹر اسپلائی اور سیوریج کے افسران کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ جو عید پر واسا شکایات سیل کی مانیٹرنگ کریں گے اور کسی بھی قسم ایمرجنسی کی صورت میں موقع پر موجود ہوں گے۔ مجموعی طور پر ڈائریکٹر واسا سعدون بسرا (03160444870) واسا راولپنڈی کے فوکل پرسن ہوں گے،عید الاضحی کی چار چھٹیوں کے دوران سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کی نگرانی کے لیے 6 اور 7 جون کو ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین مباسط (03205022522) اسسٹنٹ ڈائریکٹر خلیق افضل (03340004908) اور سید طاہر رضا (03335273297) اسسٹنٹ واسا راولپنڈی کے فوکل پرسن ہوں گے جبکہ 8 اور 9 جون کو ڈائریکٹر سعدون بسرا (03160444870) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثاقب الہی (03218500216) اور سید طاہر رضا (03335273297) اسسٹنٹ واسا راولپنڈی کے فوکل پرسن ہوں گے .

واسا ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سیوریج سے متعلقہ امور کے لیے ڈائریکٹر سیوریج سعدون بسرا (03160444870) اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد حسن (03219477240) , اسسٹنٹ ڈائریکٹر چن زیب خان (03335767017) سب انجینئر حسیب (03415069552), سب انجینئر عادل افضل (03115552255) واسا کے ریسورس پرسن ہوں گے .جبکہ واٹر سپلائی کے لیے سب انجینئر نوشاد اسلم (03333695248) خان پور اور راول ڈیم واٹر سپلائی سسٹم, سب انجینئر محمد طفیل (03056909950) دھاماں سیداں, سب انجینئر سعد فیض (03165114296) کمرشل مارکیٹ, سب انجینئر محمد عمیر (03334367967) شمس آباد, سب انجینئر محمد علی (03356539624) محمدی چوک خیابان سر سید، سب انجینئر ذوہیب آفتاب (03125457586) لیاقت باغ، سب انجینئر عبد الرحمن (03127129109) کمرشل مارکیٹ, سب انجینئر محمد اشتیاق (03005368689) چک جلال دین, سب انجیںئر عدیل اظہر (03325525294) گلزار قائد النور کالونی اور کوٹھہ کلاں واٹر سپلائی آفسز کے فوکل پرسن ہوں گے.

ایم ڈی واسا نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کی آلائشیں نالوں میں نہ پھینکیں بلکہ آر ڈبلیو ایم سی کے ڈبوں میں ڈالیں تا کہ انھیں باآسانی تلف کیا جا سکےایم ڈی واسا نے اس موقع پر ڈائریکٹر سپلائی اور ڈائریکٹر سیوریج کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران فیلڈ کے سرپرائز وزٹ کریں۔ ٹیوب ویل اپریٹرز اور والو مینز کی حاضر ی چیک کریں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی پر سخت ایکشن لیا جائے ، ایم ڈی واسا نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت قریبی شکایت سینٹر پر تشریف لائیں یا واسا کے ٹال فری نمبر 1334 پر رابطہ کریں۔