راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے نئے مالی سال کے آغاز پر راولپنڈی اور مری شہر کی بیوٹیفیکیشن،اپگریڈیشن اور عوامی سہولت کے کے لئے مرتب کردہ منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں،
ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے بتایا کے پی ایچ اے کی جانب سے نئے مالی سال میں راولپنڈی شہر کی بیوٹیفیکیشن اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے متعدد شاندار منصوبے لائے جا رہے ہیں،
انکا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں راولپنڈی کی اہم شاہراہ مری روڈ کی بیوٹیفکیشن اور اپ لفٹنگ کے اقدامات شامل ہیں،اس کے علاوہ شہر کے تمام پلرز کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ قرآنی آیات اور اسماء حسنی آویزاں کرنے کا منصوبہ بھی پلاننگ میں شامل ہے.
احمد حسن رانجھا نے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراہ راول روڈ پر خوبصورت مانومنٹ کی شکل میں درود شریف آویزاں کرنے کا منصوبہ بھی نئے مالی سال کے پلان میں شامل کیا گیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی رنگ روڈ پر 75 ہزار پودے لگائے جائیں گے،جس سے سرسبز ماحول کے فروغ میں مدد ملے گی،ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ گورکھپور نرسری کی ایک ہزار کنال پر وسعت اور اس بڑی نرسری میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگانے کا منصوبہ بھی نئے مالی سال کے پلان کا حصہ ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کے مطابق مری شہر میں بھی سیاحوں کے لئے تفریحی سہولیات اور بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا،
راولپنڈی شہر میں بیوٹیفکیشن،اپگریڈیشن،عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف شاندار منصوبوں پر کام کیا جائے گا.
احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی شہر کو پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق خوبصورت،سرسبز بنانے اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہم شاندار اقدامات اٹھا رہے ہیں،عوام کو ایک صحت مند، خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لئے بھی پی ایچ اے کوشاں ہے.