ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ کی ٹیم کے ہمراہ موٹر ٹرالی کے ذریعے بکھر سے علووالی تک انسپیکشن

ملتان( سٹاف رپورٹر )ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موٹر ٹرالی کے ذریعے بکھر سے علووالی تک انسپیکشن کی۔ انسپیکشن کے دوران راستے میں انے والے تمام گینگوں کو چیک کیا، ریلوے ٹریک کو چیک کیا ‘ پھاٹک چیک اسٹیشن پر مسافروں کے لیے پینے کا پانی لائٹنگ اور اسٹیشن کی آمدن اخراجات کا جائزہ لیا جبکہ اسٹیشن ماسٹر اور اسٹیشن کے عملے سے سوالات کئے اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ موٹر ٹرالی پہ انسپیکشن کرنے سے نہ صرف فیول کی بچت ہوگی اور انسپیکشن بھی صحیح طریقے سے کی جا سکے گی آنے والے دنوں میں ملتان ڈویژن کی جتنے بھی سیکشن ہیں ان پر بھی موٹر ٹرالی کے ذریعے انسپیکشن کی جائے گی تمام افسران اور سٹاف کو کہا ہے کہ اپنے سیکشن میں جو کام ہے اس کو احسن طریقے سے نبھائیں کام نہ کرنے والے ملازمین سے سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ اچھے کام کرنے والوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گای ڈی ایس ریلوے نے کہا ہے کہ اتنی تپتی دھوپ میں گینگ مین کام کر سکتا ہے تو ہم کیوں کام نہیں کر سکتے