پی ایچ اے کی جانب سے چاندنی چوک کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے شاندار ہارٹیکلچر کا کام مکمل.ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ایچ اے کی جانب سے چاندنی چوک کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے شاندار ہارٹیکلچر کا کام مکمل کر لیا گیا،چاندنی چوک پر خوش رنگ پودے،خوبصورت پھول اور سجاوٹ کے لئے عمدہ تعمیرات عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے،اس کے علاوہ میٹرو بس پل کے نیچے دیواروں پر خوبصورت ڈیزائن کی کشیدہ کاری بھی دل افروز مناظر پیش کر رہی ہے، عوام کی جانب سے چاندنی چوک کی بیوٹیفیکشن پر پی ایچ اے کی خوب پذیرائی کی گئی ہے.

ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی نے چاندنی چوک فلائی اوور کے نیچے مختلف مقامات کی خوبصورتی کو بہتر بنانے اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنےکے لیے متعلقہ عملے کو خصوصی ہدایات بھی دیں،پی ایچ اے راولپنڈی کی شہر کی خوبصورتی کو نکھارنے کی خصوصی کاوشوں کا مقصد شہر میں ایک صحت افزا اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا ہے،ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے عوام کو شعور دینا ہے،اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہترین تفریحی،سرسبز اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا بھی پی ایچ اے کی ترجیحات میں شامل ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے چاندنی چوک پر ہارٹیکلچر کے کام کو مزید موثر بنانے،سرسبز ماحول کو فروغ دینے اور چوک کی خوبصورتی کو نکھارنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق راولپنڈی کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے.

انکا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں راولپنڈی کی عوام کو ایک خوبصورت اور سر سبز ماحول فراہم کیا جائے،راولپنڈی کو پنجاب کا سب سے خوبصورت شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں،شجرکاری اور سر سبز پودوں کی اہمیت کو اجاگر کر کے موسم کی شدت کے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے،شہر کی خوبصورتی اور سر سبز ماحول کو برقرار رکھنے میں عوام کا تعاون چاہتے ہیں.