راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے مری روڈ اور صدر مال روڈ انڈرپاس پر بیوٹیفیکیشن کے خصوصی منصوبے جاری ہیں،شہر کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لئے پی ایچ اے اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس(پی ایچ اے) راولپنڈی احسان اللہ کا مری روڈ اور صدر مال روڈ کی بیوٹیفیکیشن ورک سائٹس کا خصوصی دورہ کیا گیا،
ڈی اے ایف(پی ایچ اے) احسان اللہ نے مری روڈ پر جاری بیوٹیفیکیشن کے کام کا جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن کے کام کو مزید موثر بنانے کے لئے اہم ہدایات بھی دیں،اس موقع پر احسان اللہ نے عملے کو بروقت منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی.
بعد ازاں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس (پی ایچ اے) احسان اللہ نے صدر مال روڈ انڈرپاس پر جاری ہارٹیکلچر اور بیوٹیفیکیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا،اس حوالے سے مال روڈ کی گرین بیلٹس پر لگنے والے گراس اور اردگرد رکھے پلانٹرز اور انڈرپاس میں خوبصورت ہارٹیکلچر کے کام کا بھی معائنہ کیا،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کے مطابق ڈی اے ایف (پی ایچ اے) احسان اللہ نے کام کر رہے عملے کو مزید نکھار کے لئے خصوصی ہدایات بھی دیں اور کام کو بروقت مکمل کرنے کی تاکید بھی کی.
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے احسان اللہ کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے راولپنڈی کی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، شہر کی خوبصورتی کو بڑھا کر اور سرسبز ماحول کو فروغ دے کر عوام کو ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے منصوبے بروقت مکمل کر لئے جائیں گے.