محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود ہیں انڈر پاس کمیٹی چوک اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 40 شمس آباد پر 20 ملی میٹر , جبکہ پیر ودھائی 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہےنالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سیدپور کے مقام پر 80 ملی میٹر بارش صرف ایک گھنٹے میں ریکارڈ کی جا چکی ہے شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔