راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ایچ اے کی جانب سے صدر جی پی او چوک اور نو تعمیر شدہ جی پی او انڈرپاس کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے شاندار ہارٹیکلچر کا کام قلیل وقت میں مکمل کر لیا گیا،اڈیالہ روڈ پر نو تعمیر شدہ نواز شریف فلائی اوور پر بھی خوبصورت ہارٹیکلچر کا کام سرانجام دیا گیا ہے خوش رنگ پودے،خوبصورت پھول،دلکش پلانٹرز اور عمدہ سجاوٹ آنکھوں کو فرحت بخش رہے ہیں،بلخصوص جی پی او چوک عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،اس کے علاوہ نو تعمیر شدہ جی پی او انڈرپاس کی گرین بیلٹس پر شاندار ہارٹیکلچر کا کام انتہائی قلیل مدت میں مکمل کر لیا گیا،سرسبز پودے ماحول کو تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں.
جی پی او چوک کے اطراف میں خوبصورت پلانٹرز کی تنصیب کا کام بھی سرانجام دیا گیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ خوبصورت ہارٹیکلچر کا کام بھی پی ایچ اے کے گرین راولپنڈی کے عزم کا مظہر ہے، اڈیالہ روڈ پر تو تعمیر شدہ نواز شریف فلائی اوور کے اطراف میں بھی خوبصورت ہارٹیکلچر کا کام عوام کی توجہ کا مرکز ہے،عوامی حلقوں کی جانب سے جی پی او چوک صدر اور اڈیالہ روڈ فلائی اوور کی بیوٹیفیکشن کے کام پر پی ایچ اے کی خوب پذیرائی کی گئی ہے ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے جی پی او چوک اور انڈرپاس پر بیوٹیفیکیشن کا کام قلیل مدت میں مکمل کرنے پر پی ایچ اے کے عملے کو مبارکباد دی اور کلین اینڈ گرین راولپنڈی کے عزم کو دہرایا،
ڈی جی پی ایچ اے نے دونوں سائٹس کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے حوالے سے متعلقہ عملے کو خصوصی ہدایات بھی دیں.
پی ایچ اے راولپنڈی کی شہر کی خوبصورتی کو نکھارنے کی خصوصی کاوشوں کا مقصد شہر میں ایک صحت افزا اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا ہے،ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے عوام کو شعور دینا ہے،اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہترین تفریحی،سرسبز اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا بھی پی ایچ اے کی ترجیحات میں شامل ہے،احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں راولپنڈی کی عوام کو ایک خوبصورت اور سر سبز ماحول فراہم کیا جائے،راولپنڈی کو پنجاب کا سب سے خوبصورت شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں،شجرکاری اور سر سبز پودوں کی اہمیت کو اجاگر کر کے موسم کی شدت کے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے،شہر کی خوبصورتی اور سر سبز ماحول کو برقرار رکھنے میں عوام کا تعاون چاہتے ہیں.