لاہور (سٹاف رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینئر صحافی زبیدہ مصطفی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ِ ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سینئر صحافی زبیدہ مصطفی نے ہمیشہ مثبت صحافت کا پرچار کیا اور زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کی ہے، ان کا شمار پاکستان کے ان قابل صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور سر بلندی کیلئے اپنے قلم کا استعمال کیا ۔
وزیراعلی نے کہا کہ صحافتی شعبہ میں زبیدہ مصطفی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ،ان کا خلا صدیوں پورا نہیں ہو گا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،وزیر اعلی نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔