موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پا کر پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑھتی ہو ئی آبادی کو کنٹرول کئے بغیر ملکی ترقی وخوشحالی ممکن نہیں، آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے، غربت اور چائلڈ لیبر کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلائو ہے ، جمعہ کے روز عالمی یوم آبادی پرجاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہےبڑھتی ہو ئی آبادی کو کنٹرول کئے بغیر ملکی ترقی وخوشحالی ممکن نہیں، آبادی کی روزبروز بڑھتی ہوئی شرح بہت سے معاشی اور سماجی مسائل کی جڑ بن چکی ہے، غربت، چائلڈ لیبر، صحت، تعلیم اور غذا ئی قلت کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلائو ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پا کر پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت و تعلیم کی سہولتوں کیلئے آبادی اور وسائل کے تناسب کو مد نظر رکھنا ہوگا۔