لاہور (سٹاف رپورٹر )مون سون موسم میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال رکھنے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس سلسلہ میں وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے بارشوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے تمام اضلاع کے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہنے اور میٹروز اور اوورنج لائن ٹرین کی بلا تعطل سروس فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہاکہ شدید بارشوں میں نجی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ سفر کیلئے بہترین آپشن ہوتا ہے۔اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ خراب موسم میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ مسافروں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔