چکوال(سٹا ف رپورٹر )محکمہ وائلڈ لائف چکوال کا جنگلی حیات کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر زاہد علی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر محمد عمران نے خصوصی ٹیم تشکیل دی،جس میں نوید اسلم سینیئر وائلڈ لائف رینجر،زاہد اقبال وائلڈ لائف رینجر،قاضی عبدالرحمٰن وائلڈ لائف رینجر،حامد انیس وائلڈ لائف رینجر،محمد جمیل وائلڈ لائف ڈرائیور اور عمران خان وائلڈ لائف ڈرائیور نے حصہ لیا،جس کے نتیجہ میں ایک کاروائی کے دوران ملزم کو غیر قانونی خرید و فروخت سیاہ تیتر کے بچوں کی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس کو بعد ازاں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر محمد عمران کی جانب سے مبلغ 50 ہزار محکمانہ معاوضہ کردیا گیا .
ایک اور کاروائی کے دوران ملزم کو غیر قانونی خرید و فروخت جنگلی مور کے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس پر مبلغ 50 ہزار محکمانہ معاوضہ کیا گیا،ایک اور کارروائی کے دوران ملزم کو غیر قانونی خرید و فروخت سیاہ تیتر کرتے ہوئے گرفتار کرکے 50 ہزار روپے میں محکمانہ معاوضہ کردیا گیا،اس کے علاوہ ایک اور کاروائی کے دوران ملزم جو کہ جنگلی حیات کے واٹس ایپ گروپ میں تیتر اور اس کے علاوہ جنگلی پرندوں کی خرید و فروخت میں مدد فراہم کرتا تھا اور اس گروپ کا ایڈمن بھی تھا اور خود بھی غیر قانونی خرید و فروخت جنگلی پرندگان میں ملوث تھا اس کو گرفتار کرکے عدالتی ٹائم نہ ہونے کے باوجود راہداری کے طور پر تھانہ میں بند کروادیا گیا۔