آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم کی سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود سے ملاقات، معیاری تعلیم اور تعاون پر اتفاق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر شمالی پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی ابرار احمد خان کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحصیل جنرل سیکرٹری عدنان نثار ،شاہد یوسف، راجہ آصف، قاری غلام ربانی، محمد عظیم و دیگر شریک ہوئے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے ایلیمنٹری ڈاکٹر شہنشاہ بابر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے سیکنڈری ڈاکٹر گل احمد بھی موقع پر موجود تھے۔

ابرار احمد خان نے سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کو ان کی ضلع راولپنڈی میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ اسوسی ایشن ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ عرصہ دراز سے یہ تنظیم فروغ تعلیم اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

سی ای او ایجوکیشن طارق محمود نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع راولپنڈی میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کا کردار نہایت اہم ہے۔ ان شاءاللہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ہر ممکنہ حد تک حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ ایپسما 10 فیصد مستحق بچوں کی فری کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کے تحت مفت تعلیم کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنائے۔ ضلع راولپنڈی میں 80 ہزار مستحق بچوں کو فری تعلیم دینا ہمارے اہداف میں شامل ہے اور نجی شعبہ اپنا کردار ادا کرے۔