رین ہارویسٹک کے حوالے سے بھی پی ایچ اے کے خصوصی اقدامات۔

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون شدید بارشوں کا الرٹ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے پارکوں اور گرین بیلٹس پر لگے ہوئے پودوں اور پھولوں کو شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے بچاو کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،پی ایچ اے کی نرسریز میں بھی پودوں کی نگہداشت کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں،اس ضمن میں پی ایچ اے راولپنڈی کے ورکرز شہر بھر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر صاف صفائی اور ہارٹیکلچر کا کام سرانجام دے رہے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے شدید بارشوں کے موسم کے پیش نظر پارکوں اور گرین بیلٹس پر سجاوٹ،خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے لگائے گئے پھول،پودوں کی حفاظت کے لئے خصوصی ہدایات کی ہیں.

شدید بارش میں پارکوں اور گرین بیلٹس پر پھول،پودوں کی تازگی کو برقرار رکھنے،صاف صفائی کو برقرار رکھنے اور کھڑے ہونے والے پانی کو تلف کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،
پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پارکوں کی صاف صفائی کے عمل کویقینی بنایا جا رہا ہے،اس کے ساتھ ساتھ پودوں کی نگہداشت اور شدید بارشوں کے اثرات سے بچانے کے لئے ہارٹیکلچر کا کام بھی سرانجام دیا جا رہا ہے،نرسریز میں افزائش پاتے پودوں کی حفاظت کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.

پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شدید بارشوں کے موسم میں رین ہارویسٹنگ کے عمل کو بھی مزید موثر بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں،تاکہ اس پانی کو احسن طریقے سے استعمال میں لایا جا سکے،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے بارشوں کے پیش نظر پودوں کی حفاظت،اور پارکوں کی صفائی کو یقینی بنانے پر زور دیا،انکا کہنا تھا کہ پی ایچ اے شدید بارشوں کے اثرات سے پودوں پھولوں کو بچانے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہا ہے،سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے درخت اور سرسبز پودے لگانا ایک احسن اقدام ہے،بارشوں میں پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے،سرسبز ماحول سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹا جا سکتا ہے،پی ایچ اے راولپنڈی بھی اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے،عوام کا تعاون درکار ہے.