راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں میں علی الصبح سے بارش کا سلسلہ جاری ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ، عملہ و ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے،بارش ہلکی ہونے کیوجہ سے راولپنڈی میں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہیں ہوا،رم جھم سے جہاں موسم خوشگوار ہوا ہے وہاں ان بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری آئیگی،حالیہ برشوں سے ڈیمز میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوا ہے، راول ڈیم میں میں پانی کی سطح 1745 ایکڑ فٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد 1752 ایکڑ فٹ ہے، نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، انہوں نے کہا کہ نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق سید پور کے مقام پر 11 ملی میٹر ، گولڑ ہ 9 ملی میٹر ، بوکڑہ 6 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 19 ملی میٹر شمس آباد 20 ملی میٹر، کچہری 5 ملی میٹر جبکہ پیر ودھائی کے مقام پر 5 میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے،ایم ڈی واسا خود فیلڈ میں موجود ہیں اور نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔
