چکوال میں کلاؤڈ برسٹ ہونے سے 423 ملی میٹر طوفانی بارش ریکارڈ

چوآہ سیدن شاہ(سٹی رپورٹر)ضلع چکوال میں کلاؤڈ برسٹ ہونے سے ریکارڈ 423 ملی میٹر طوفانی بارش سے جہاں متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئے وہیں چوآہ سیدن شاہ کے مرکزی نالے کے باعث شدید بارشوں کے باوجود چوآہ سیدن شاہ شہر بڑی تباہی سے بچ گیا،تاجر برادری سمیت شہری ایک بار پھر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک تنویر اسلم اعوان کے معترف دکھائی دینے لگے،تفصیلات کے مطابق چکوال بھر میں گزشتہ روز سے جاری بارش نے جہاں ہر طرف تباہی مچا کر رکھ دی ہے وہیں چوآہ سیدن شاہ شہر جہاں کچھ عرصہ قبل تک ہر سال بارش کیوجہ سے تاجر برادری سمیت شہری شدید متاثر دکھائی دیتے تھے مرکزی نالہ کے پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد مکمل محفوظ ہیں اور تاجر برادری سمیت شہری ملک تنویر اسلم اعوان کے اس بڑے پروجیکٹ پر آج انکے معترف دکھائی دیتے ہیں اور بے اختیار دعاؤں سے نواز رہے ہیں.