فیصل آ باد(سپیشل رپورٹر)فیصل آ باد تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ کنال روڈ پر دوستی نہ کرنے پر خیام کنارہ ہوٹل کے ملازم نے ساتھی ملازمین لڑکیوں پر فائرنگ کر کے ایک کو قتل دوسری کو زخمی کر دیا پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے شروع کر دی ، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ خیام کنارہ ریسٹورنٹ پر مالک نے زیادہ تر ملازمیں لڑکیا ں رکھی ہیں۔پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے عبدالحمید نے بتایا رسول پر کے رہائشی احمد علی اپنے محلے دار اور کنال روڈ پر واقعہ خیام کنارہ ریسٹورنٹ پر ویٹرس کے ملازم تھے اور وہ لڑکی سے جو کہ خیام کنارہ ریسٹورنٹ کی ملازم تھی کہ دوستی کرنے پر اصرار کر رہا تھا رات کو خیام کنارہ ریسٹورنٹ چھٹی کر کے واپس جا رہے تھے کہ ڈوگرا ں روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان جو کہ اسی خیام کنارہ ریسٹورنٹ میں ملازم تھے۔
جن میں احمد اور فہد شامل تھے نے روک لیا اور کہا کہ اآج ہم دوستی نہ کر نے کا مزا چکھاتے ہیں اور پسٹل کا فائرنگ کر دی جس سے (م) نامی ملازمہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ الف نامی لڑکی موقع پر دم توڑ دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے وقوعہ کے بعد تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے ملزماحمد اور فہد کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا اور ڈیمانڈ لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ، مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر اسلم نے کنال روڈ پر واقعہ خیام ریسٹورنٹ کے مالک اور دیگر ملازمین کا بھی بیان ریکارڈ کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدائی طور پر متعلقہ ریسٹورنٹ پر جا کر دیگر ملازمین کے بیانات قلم بند کر کے اس کے مالک کا بھی بیان قلم بند کیا اور تفتیش کی کہ ملزمان کب سے یہاں پر ملازم ہیں جبکہ دوسری جانب دونوں ملزمان ابھی ریمانڈ پر ہیں مقدمہ کے تفتیشی کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے مطابق کاروائی مکمل کر کے ملزمان کو عدالت پیش کریں گے دوسری جانب مقتولہ کہ والد سے اظہار تعزیت کے لیے سابق وفاقی وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ رانا ثنا اللہ کا بیٹا شہریار ان کے گھر پہنچ گئے اور انہوں نے ورثا کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا