ملتان (سٹاف رپورٹر )وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سخت ہدایت پے، ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ کا عبدالحکیم اور ساہیوال ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ، واش رومز اور اسٹیشن کی صفائی پر سخت ہدایات جاری کر دی تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ نے عبدالحکیم اسٹیشن اور ساہیوال اسٹیشن کا دورہ کیا .
اس دوران اسٹیشن کی صفائی سے متعلق تمام تر شعبہ جات سمیت واش رومز کا جائزہ لیا اور اسٹیشن سمیت واش رومز کی صفائی کو بہتر کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن کی صفائی کے اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے اس دوران اسٹیشن پر آمدن اخراجات سمیت ویٹنگ ایریا مسافروں کے لیے پینے کا پانی ،لائٹ پنکھے ،بیٹھنے کے لیے بینچز کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔
جبکہ عبدالحکیم اسٹیشن اور اطراف میں انکروچمنٹ کو خصوصی طور پر چیک کیا اس موقع پر موجود ڈویژنل ریلوے افسران کو ہدایت کی کہ انکروچمنٹ کو فوری طور پر ختم کریں جبکہ صفائی کو بہتر بنائیں جبکہ اسٹیشن ماسٹر کو ہدایت کی گئی اسٹیشن پر پودے لگائیں اور گراسی پلاٹ کو مینٹین کریں