انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائیاں ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، جاری کاروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کی شناخت احمد محمد چوراہی ،ساجد معراج، علی اوصاف، عمیر اور محمد سعید کے نام سے ہوئی ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزم ساجد معراج نے شہری کو بیلجیم ورک ویزا پر بھجوانے کی غرض سے 29 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ملزم احمد محمد چوراہی نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورےجبکہ ملزم علی اوصاف، عمیر اور محمد سعید غیر قانونی ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئےملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئےملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور انسانی سمگلنگ سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .