ڈی ایچ اے بہاولپور کا راولپنڈی میں منعقدہ روڈ شو، آرچرڈ انکلیو کو جنوبی پنجاب کا نمایاں سرمایہ کاری منصوبہ قرار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ڈی ایچ اے بہاولپور نے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں ایک پروقار روڈ شو کا انعقاد کیا، جس میں جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز سرمایہ کاروں، بلڈر حضرات، ریئل اسٹیٹ ماہرین اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، تقریب کے مہمانِ خصوصی احمد جان ملک، ڈائریکٹر جنرل ایس ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان تھے.

اس موقع پر ڈی ایچ اے بہاولپور کے فلیگ شپ منصوبے “آرچرڈ انکلیو” کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا گیا۔ یہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رہائشی منصوبہ، اسمارٹ انفراسٹرکچر، پریمیم طرزِ زندگی اور پائیدار ترقی کی بنیاد پر جنوبی پنجاب کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک نئی جہت متعارف کروا رہا ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد نوید اقبال نے آرچرڈ انکلیو کی تیز رفتار پیش رفت اور سرمایہ کاری کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے علاقائی سطح پر ایک “گیم چینجر” قرار دیا ، روڈ شو کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی اس امر کی عکاس ہے کہ ڈی ایچ اے بہاولپور نہ صرف جدید اور منظم شہری منصوبہ بندی کا علمبردار ہے بلکہ سرمایہ کاری کے اعتبار سے ایک قابلِ اعتماد اور منافع بخش انتخاب بھی ثابت ہو رہا ہے ،منصوبے میں پلاٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے.