لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزما ن کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں نوید طاہر اور زبیر محمد کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں
ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں اسلام آباد اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ملزم نوید طاہر نے شہری کو لیتھونیا(Lithuania ) ملازمت کا جھانسہ دیکر 16 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے ملزم زبیر محمد نے شہری سے امریکہ بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ روپے بٹورے ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.
