تھانہ صادق آباد،خاتون اور اسکے شوہر پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ صادق آباد نے،خاتون اور اسکے شوہر پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور اسکے شوہر پر تشدد کرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا،صادق آباد پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،زیر حراست شخص کے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ خواتین،بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں،ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔