مری روڈ رحمان آباد کلاک ٹاور کو دلکش، جاذبِ نظر بنانے کے لئے پی ایچ اے کے خصوصی اقدامات،

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر کے اہم مقامات،چوک، چوراہوں کی بیوٹیفیکیشن اور اپ گریڈیشن کا کام جاری و ساری ہے،اس ضمن میں راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ پر موجود رحمان آباد کلاک ٹاور کی اپ گریڈیشن،تزین و آرائش اور سجاوٹ کے حوالے سے پی ایچ اے خصوصی اقدامات کر رہا ہے،رحمان آباد کلاک ٹاور کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اسکی ری ڈیزائننگ اور سجاوٹ کا کام جاری ہے،اس حوالے سے کلاک ٹاور کی مکمل آرکیٹیکچرل اپ گریڈیشن کا کام عمل میں لایا جا رہا ہے،پی ایچ اے راولپنڈی ڈی جی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انتہائی خوبصورت انداز میں رحمان آباد کلاک ٹاور چوک کی سجاوٹ عمل میں لا رہی ہے جس سے اسکی دلکشی اور چوک کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا،رحمان آباد کلاک ٹاور پر ہونے والے اپ گریڈیشن کے کام میں اسکے محرابوں، کالموں اور کارنیسز کے ساتھ شاندار انداز میں مکمل آرکیٹیکچرل ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے.

اس کے علاوہ کلاک ٹاور کی بیس کو مزید اونچا،کشادہ کیا جائے گا اور پتھر کے خوبصورت کام کو بھی سرانجام دیا جائے گا،مری روڈ رحمان آباد کلاک ٹاور پر پی ایچ اے کی جانب سے ہارٹیکلچر اور پھولوں سے سجاوٹ کا کام بھی سرانجام دیا جائے گا،اس سے اس چوک پر ہریالی کے ساتھ تزئین و آرائش ہو گی،کلاک ٹاور اسٹرکچر کے ارد گرد بیلسٹریڈز کے ساتھ آرائشی باڑ کی تنصیب بھی کی جائے گی،اس کے ساتھ ساتھ عوام کے بیٹھنے کی جگہ بنانے کے لیے بینچوں میں اضافہ بھی عمل میں لایا جائے گا،کلاک ٹاور کے ارد گرد پیدل چلنے والوں کے لیے ہموار اور خوبصورت راستہ بھی بنایا جائے گا،آرائشی روشنی کے لیے خوبصورت لیمپ پوسٹس بھی لگائی جا رہی ہیں،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے پی ایچ اے کوشاں ہے،مستقبل میں بھی شہر کو جاذبِ نظر اور سرسبز بنانے کے لئے کئی منصوبوں پر عمل کیا جائے گا، رحمان آباد کلاک ٹاور کی اپگریڈیشن کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا.