گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی پنجاب کا 29 واں اجلاس طلب کر لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی پنجاب کا 29 واں اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس کل (منگل) 5 اگست کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں منعقد کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کے اس اہم اجلاس کی صدارت صوبائی اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اجلاس میں متوقع طور پر یوم استحصال کشمیر سمیت مختلف اہم قومی اور موجودہ سیاسی امورزیر بحث آئیں گے، جبکہ قانون سازی سمیت دیگر پارلیمانی امور بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے